جموں و کشمیر، ضلع ڈوڈہ کے تین کشمیری لڑکے یکم اگست لاپتہ،اہل خانہ پریشان

منگل 11 اگست 2026 19:33

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے تین کشمیری لڑکے یکم اگست سے لاپتہ ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے رہائشی تینوں لڑکے یکم اگست کو جموں میں ایک ساتھ آخری بار دیکھے گئے تھے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے عوام سے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

لاپتہ لڑکوں کی شناخت 19سالہ عاقب علی دانش،17سالہ سمیر احمد اور 16 سالہ صائب عرفات کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق تینوں یکم اگست کو جموں کے علاقہ جاوید نگر نکی تاوی میں آخری بار دیکھے گئے تھے، رشتہ داروں اور پولیس کی کوششوں کے باوجود ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہو سکا۔کشمیری لڑکوں کے گھر واپس نہ آنے پر ان کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا، 4 اگست کو ضلع ڈوڈہ کے تھانہ تھتھری اور ضلع جموں کے تھانہ ساتواڑی میں ان کی گمشدگی کی ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔