جموں خطے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

بدھ 12 اگست 2026 11:46

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ حکام نے بتایا کہ بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپر بھٹادورین، سنگیوٹ اور ملحقہ جنگلاتی علاقوں میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔