گلشن اقبال میں نومولود کو عمارت سے پھینکنے کا واقعہ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے
بدھ 12 اگست 2026 16:11
(جاری ہے)
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں متعلقہ قانونی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس نے نومولود بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں طبی معائنے کے علاوہ ڈی این اے اور سیرولوجی ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی حاصل کرکے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹس سے واقعے کی مزید کڑیاں جوڑنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب پولیس نے عمارت کے رہائشیوں اور دیگر متعلقہ افراد سے بھی معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہیں، جبکہ عمارت میں نصب ممکنہ نگرانی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے تاکہ نومولود کو عمارت کی کس منزل سے اور کس نے ڈکٹ میں پھینکا، اس کا تعین کیا جاسکے۔پولیس حکام کے مطابق نومولود کی لاش قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تدفین کے لیے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی ہے، جبکہ لیڈی میڈیکو لیگل افسر سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس موصول ہونے کے بعد یہ تعین کرنے میں مزید مدد ملے گی کہ نومولود کی موت عمارت سے پھینکے جانے کے نتیجے میں ہوئی یا اس سے قبل کوئی اور واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.