خواتین یونیورسٹی ملتان میں جشنِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

جمعرات 13 اگست 2026 22:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) خواتین یونیورسٹی میں یومِ آزادی کی تقریب آج ہوگی۔ ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی ملتان میں یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب آج 14 اگست کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام تقریب فاطمہ جناح ہال، کچہری کیمپس میں صبح 7 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگی، جبکہ پرچم کشائی کی تقریب صبح 8 بجے ہوگی ، تقریب کا آغاز قومی ترانے، گارڈ آف آنر اور ملکی سلامتی، خوشحالی و پائیداری کے لیے دعا سے ہوگا۔

اس کے بعد تلاوتِ قرآن پاک بمعہ ترجمہ، نعتِ رسول مقبول ﷺ، ملی نغمے اور اردو و انگریزی میں تقاریر پیش کی جائیں گی ۔تقریب کے اختتامی کلمات وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول ادا کریں گی۔ بعد ازاں کیک کاٹا جائے گا جبکہ صبح 9 بجے ’’کلین اینڈ گرین پاکستان‘‘ کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔