کراچی، سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

متوفی کی شناخت 32 سالہ جمال کے نام سے کی گئی ،قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی

جمعرات 13 اگست 2026 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) شہر قائد میں سرجانی ٹاون کے علاقے لیاری سیکٹر 36 اے میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی لاش کو ابتدائی طور پر سرجانی تھانے لیجایا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی۔ متوفی کی شناخت 32 سالہ جمال کے نام سے کی گئی ریسکیو کا کہنا ہے کہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔