ذ* یومِ آزادی کے موقع پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ

جمعرات 13 اگست 2026 19:50

-ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) یومِ آزادی کے موقع پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ ایس ایچ او تھانہ ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی زیرِ نگرانی تھانہ جنوبی ڈیرہ بگٹی سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں اہم شاہراہوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا واپس تھانے پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او نے شہر کے اہم بازاروں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔پولیس حکام کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد یومِ آزادی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنا عوام کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور مؤثر پولیسنگ کو یقینی بنانا ہے۔ فلیگ مارچ کے دوران پولیس کی منظم نقل و حرکت اور تیاری کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی اس اقدام کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :