یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
اگر نوجوان باہر نکلے تو ان کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہوگا، جب پنجاب نکلا تھا تو عمران خان وزیراعظم بنے تھے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 13 اگست 2026
19:47
(جاری ہے)
عمران خان رہائی موومنٹ میں جو ممبرشپ ہوئی ہے سب سے زیادہ پنجاب سے ہوئی، میری درخواست ہے تمام پاکستانیوں سے کہ ہمارا فوکس ستائیس ستمبر ہونا چاہئے آپ اس دن نکلیں گے تو آپ کی تاریخ اور تقدیر دونوں بدلیں گے۔
اگر کوئی آپ کو بدظن کرنا چاہ رہا ہے تو اس پر دیہان نہیں دینا ، ہمارا فوکس صرف اور صرف لانگ مارچ ہونا چاہئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ سے زائد لوگ لے کر نکلیں گے، یہ اِن کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، 27 ستمبر سے پہلے آخری بار اڈیالہ جیل آیا ہوں کہ میری عمران خان سے ملاقات کروا دیں لیکن آج بھی اِن کا موڈ نہیں لگ رہا، ایسا نہیں لگتا کہ آج بھی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی، ملاقات نہیں کرائی گئی تو رات کو کارکنوں کو باہر آنے کی کال دیتے ہیں اور ہر چوک کو ڈی چوک بنانے کی اپیل کریں گے، پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے ساتھ رکھیں، رات 10 بجے پاکستان کا ہر چوک ڈی چوک ہوگا، انہوں نے کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 27 ستمبر سے قبل آج آخری مرتبہ اڈیالہ جیل آئے ہیں، آئندہ وہ اسی وقت اڈیالہ جیل آئیں گے جب انہیں باضابطہ طور پر ضمانت یا یقین دہانی دی جائے گی اور فون کرکے بتایا جائے گا کہ عمران خان سے ان کی ملاقات کرائی جا رہی ہے، ورنہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ عوامی اجتماع کے دوران اس وقت عوام کا سمندر ہوگا اور عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے، موجودہ نظام کو لانے والے اور اسے تباہ کرنے والے ایک ہی ہیں، متعلقہ لوگ اپنی انا اور بغض کی وجہ سے پورے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترکیہ میں بچوں کو طویل سزائیں دینے کے قانون کی منظوری پر تشویش
-
لاکھوں نوجوانوں کو پہلی ملازمت کے حصول میں مشکل، عالمی ادارہ محنت
-
نوجوانوں کو آن لائن ہراسانی اور متعصب الگورتھم سے خطرہ
-
مقتول نوجوان میر رضا کا نجی ٹی وی کو دیا گیا آخری انٹرویو سامنے آگیا
-
اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے
-
حکومت کا یوم آزادی پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
میر رضا کیس: سوچیں! کیسے طاقتور قاتل ہوں گےکہ سندھ حکومت نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا
-
عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار انمول پنکی کو 3 مقدمات میں بری کردیا
-
اعلیٰ عدلیہ کے بعد ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
-
ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
-
لاہور اسلام آباد موٹروے پر مسافر بس اور ٹرکوں کی غیر معینہ مدت کیلئے انٹری بند کردی گئی
-
یہ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں، یہ کاکروچ نہیں اقبال کے شاہین ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.