غ*یومِ آزادی کے موقع پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا

جمعرات 13 اگست 2026 20:50

Uکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2026ء) یومِ آزادی کے موقع پر جنوبی ڈیرہ بگٹی میں پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ ایس ایچ او تھانہ ساوتھ ڈیرہ بگٹی کی زیرِ نگرانی تھانہ جنوبی ڈیرہ بگٹی سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں اہم شاہراہوں اور بازاروں سے ہوتا ہوا تھانہ ساوتھ ڈیرہ بگٹی پر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایچ او نے شہر کے اہم بازاروں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات دی۔

پولیس حکام کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد یومِ آزادی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنا عوام کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور موثر پولیسنگ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کے دوران پولیس کی منظم نقل و حرکت اور تیاری کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے شہریوں کو اس خوشی کے موقع شرکت اور پر اظہار رائے کا موقعہ دینا مقصود ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی اس اقدام کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :