انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے شروع ہو گا

پیر 17 اگست 2026 18:11

انگلینڈ  اورپاکستان  کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے شروع ہو گا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے ہیڈنگلے ،لیڈز میں شروع ہو گا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین روزہ وارم اپ میچ پاکستان کی ٹیم نے 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 سے 23اگست تک ہیڈنگلے ،لیڈز میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔پاکستان کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین روزہ وارم اپ میچ کھیلا جا چکا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 اگست تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔