ایس ایس پی آپریشنز کاریڈ زون نا کہ جا ت ، مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ

ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات ،سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری

منگل 18 اگست 2026 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے ریڈ زون نا کہ جا ت اور مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کرکے ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔

اس سلسلے میں ا یس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا نے ریڈ زون نا کہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے۔

(جاری ہے)

تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن "پکار- "15پر دیں۔

متعلقہ عنوان :