پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپئنز کرکٹ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،سعدخان اور شامیل حسین کی شاندار سنچریاں
بدھ 19 اگست 2026 00:42
(جاری ہے)
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سات وکٹیں حاصل کیں اور فائنل میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
یوں پاکستان گولڈ نے فائنل میں 101 رنز کی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیشنل چیمپئنز کپ کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گرینز کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی تاہم میچ کا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہوا۔انہوں نے پاکستان گولڈ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شامیل حسین، سعد خان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستان گولڈ کے دیگر کھلاڑی جیت کے مستحق تھے۔آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور اس دوران انٹرنیشنل ، وڈومیسٹک کرکٹ کے بہت سے میچز ہوں گے،ورلڈ کپ تک اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دیں گے۔فہیم اشرف نے مزید کہاکہ ہمارے نئے کھلاڑی جو نیشنل چیمپئنز کپ کا حصہ تھے، ان سب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت موجود ہے، انہیں مزید مواقع اور تجربہ ملنے سے ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔فائنل میں انفرادی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ فائنل نہیں جیتتے توبعض اوقات آپ کی انفرادی کارکردگی بھی چھپ جاتی ہے،تاہم کھلاڑی کے لیے اہم بات اپنی غلطیوں سے سیکھنا اور آئندہ بہتر کارکردگی دکھانا ہے۔فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ پر فہیم اشرف نے کہا کہ شاہین نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور ان کا اسپیل سب سے مختلف رہا، انہوں نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔فہیم اشرف نے امید ظاہر کی کہ نیشنل چیمپئنز کپ میں سامنے آنے والے نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔نیشنل چیمپئنز کپ فائنل میں پاکستان گولڈ کی کامیابی کے بعد نوجوان بلے باز شامیل حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہماری کرکٹ اتنی اچھی نہیں تھی تاہم ہمیں ایک بہترین موقع ملا اور پوری ٹیم نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔شامیل حسین نے کہا کہ پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی اور سب کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے فائنل جیتے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں شدید گرمی اور مشکل کنڈیشنز کے باوجود تمام کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ میں کامیابی پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
یومِ آزادی سپورٹس فیسٹیول گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ آفیسرز کلب لاڑکانہ میں منعقد
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابراعظم کی شرکت مشروط ہوگئی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملک گیر سکول ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام میں اہم پیش رفت، 62 اضلاع کے 881 سکولز پروگرام کے لیے منظور
-
8ویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹس کپ کی لاہور میں شاندار افتتاحی تقریب، علی ڈار کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
ذیاد اکرم اور درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا
-
جشن آزادی انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی
-
پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
-
کرسٹیانو رونالڈو اور منگیتر جارجینا روڈریگز کا گھر پر سادگی سے شادی کے بعد مستقبل میں شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان
-
سینسناتی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ولیمز سسٹرز کو 4 سال بعد ڈبلز کے میدان میں واپسی پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2026ء، پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر
-
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی شرکت مشروط ہوگئی
-
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی،میٹ رینشااسکواڈ میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.