کولمبیا، زلزلے سےاموات اد بڑھ کر 304 ہو گئیں

بدھ 19 اگست 2026 12:06

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2026ء) کولمبیا میں 10 اگست کو آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سےاموات کی تعداد بڑھ کر 304 ہو گئی ہے، جبکہ 4,548 افراد زخمی اور 426 لاپتا ہیں۔اماراتی نیو زایجنسی وام کے مطابق نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ (UNGRD) سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد سے 356 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔ زلزلے سے ملک کے وسیع علاقوں میں نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ہنگامی صورتحال اب 15 محکموں اور 472 میونسپلٹیز تک پھیل گئی ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کی تعداد 123,789 بتائی گئی ہے، جو 292,043 افراد کے برابر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے 134,342 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ مزید 29,554 مکانات تباہ ہو گئے، اس کے علاوہ 267 کثیر المنزلہ عمارتیں منہدم ہو گئیں۔رپورٹ کے مطابق 303 صحت مراکز، 3,443 تعلیمی ادارے اور 3,905 سرکاری عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 413 سڑکوں کے حصے، پانی کی فراہمی کے 86 نظام، 49 سڑک پل، 13 پیدل پل اور 5 ہوائی اڈے بھی نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ خوراک (WFP) نے آئندہ تین ماہ کے دورا ن ایک لاکھ افراد کو غذائی امداد فراہم کرنے کے لیے 23 ملین ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :