Live Updates

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’’سائلنٹ ایئرپورٹ‘‘پروجیکٹ کا آغاز

بدھ 19 اگست 2026 14:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج بین الاقوامی ٹرمینل نمبر پانچ میںسائلنٹ ایئرپورٹ پروجیکٹ کے بتدریج نفاذ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد لائوڈ اسپیکر پر اعلانات کو کم کر کے صرف روانگی گیٹس تک محدود کرنا ہے اور مسافروں تک معلومات پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل سکرینز اور چینلز پر انحصار کو مزید بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ پروجیکٹ مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے اور ایک پرسکون اور راحت بخش ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے عالمی ہوا بازی کے مرکز کی حیثیت سے دارالحکومت ریاض کے مقام میں اضافہ ہوتا ہے اور ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بلند ہوتا ہے۔

Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :