Live Updates

چار بچوں سمیت 14 افراد کو زندگی بچانے کے لیے جسمانی اعضا کا عطیہ فراہم

بدھ 19 اگست 2026 14:21

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) سعودی عرب میں ایسے 14 افراد کو جسمانی اعضا عطیے کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ ان 14 مریضوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ جن کے لیے اعضا کی پیوندکاری کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعضا کی پیوند کاری کے لیے یہ عطیات مملکت کے ایک اہم طبی مرکز کے اشتراک سے دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں جان ہاپکنز آرامکو ہسپتال دہران بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں امام عبدالرحمان الفیصل ہسپتال ریاض، رفح سنٹرل ہسپتال اور شاہ عبدالعزیز ہسپتال جدہ بھی شامل ہیں، جن کے اشتراک سے سعودی مریضوں کو یہ غیر معمولی سہولت ملی ہے۔ان اعضا میں دل ، جگراور پانچ گردوں کے عطیات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دو پھپھڑے بھی عطیہ ہونے کے بعد ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :