Live Updates

متحدہ عرب امارات نے ایران سے تجارت روک دی

فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے،اماراتی وزارت خارجہ

بدھ 19 اگست 2026 14:36

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2026ء) متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی و کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کر دئیے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ ایران سے تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی ٹرانزکشنز روک دی گئی ہیں۔یو اے ای وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کشیدگی علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات