سیکرٹری سپورٹس فضل الرحمن کی زیر صدارت سپورٹس سہولیات کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے سپورٹس سٹیڈیمز، گراؤنڈز کے انتظامی امور اور ریونیو جنریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 20 اگست 2026 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت پنجاب بھر کی سپورٹس سہولیات کے انتظامی امور اور ریونیوجنریشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز محمد فہد ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور رئوف باجوہ اور پی ایم یو سپورٹس کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے سپورٹس سٹیڈیمز اور گراؤنڈز کے انتظامی امور اور ریونیو جنریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے افسران کو ہدایت کی کہ گراؤنڈز کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے افسران کو ریونیو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپورٹس جمنازیم میں ہونے والی گیمز اور سپورٹس جم کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں 57 سپورٹس کمپلیکس، گراؤنڈز اور سٹیڈیم موجود ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران سپورٹس سہولیات کے لیے بہترین اقدامات کریں،پنجاب کے تمام ڈویژن کے سپورٹس گراؤنڈز کے انتظامی امور کا مرحلہ وار جائزہ لیا جا رہا ہے، سپورٹس جم کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور تمام ڈویژن کو انتظامی امور کے حوالے سے با اختیار بنا رہے ہیں،سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

سپورٹس کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی کی جا سکتی ہے ۔ سیکرٹری سپورٹس نے فیصل آباد میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈز، کرکٹ اور والی بال سمیت تمام سپورٹس گراؤنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔