یوم دفاع شہدا پاکستان تین میچز کی دوستانہ فٹ بال میچوں کی 7 ستمبر کو شروع ہوگی

جمعہ 21 اگست 2026 12:55

یوم دفاع شہدا پاکستان تین میچز کی دوستانہ فٹ بال میچوں کی 7 ستمبر کو ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) یوم دفاع شہدا پاکستان ستلج فٹ بال اکیڈمی بہاولپور اور شاہین فٹ بال اکیڈمی ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے تین میچز کی دوستانہ فٹ بال میچوں کی سیریز 7 سے 9 ستمبر تک شاہین فٹ بال اکیڈمی فٹ بال گرائونڈ، ڈیرہ غازی خان میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا افتتاح ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین محمد صدیق بھٹی کریں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ تین میچز سیریز منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور میچ منعقد کروانے کا مقصد ہمارے شہدا کی ملک پاکستان کے قربانیوں اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے اور سیریز کی افتتاحی تقریب شروع ہونے سے قبل شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی جائیں گی اور ملک پاکستان کے لئے دینے والے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیریز کا پہلا میچ 7 ستمبر کو، دوسرا میچ 8 ستمبر کو، تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے گا۔