ارشد ندیم خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا چلے گئے

جمعہ 21 اگست 2026 12:55

ارشد ندیم خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا چلے گئے
پوچفسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جنوبی افریقا چلے گئے جہاں وہ شہر پوچفسٹروم میں خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم جنوبی افریقا میں 2 ہفتے معروف کوچ ٹرسیئس لائیبنبرگ کی زیرِ نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔وہ اس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔تربیتی کیمپ کے بعد ارشد ندیم ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :