پشاورمیں انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

جمعہ 21 اگست 2026 17:16

پشاورمیں انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) پشاور، پہلا پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ قمر زمان سکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق عالمی چیمپئن قمر زمان تھے، اس موقع پرسکواش لیجنڈ محب اللہ خان، گروپ کیپٹن عرفان اصغر ڈائریکٹر اکیڈمی پاکستان سکواش فیڈریشن، خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور زمان، فنانس سیکرٹری وزیرمحمد، سابق ہاکی اولمپیئن عبدالرؤف ، محبوب خان، چیف آرگنائزر کوچ منور زمان اورکوچ وسیم محمد بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سعید عبدل نے شاہاب خان کو 11-3، 11-7، 11-7 اور 11-3 سےہرایا۔ منتظمین نے امید ظاہرکی کہ بین الاقوامی سطح کے اس ایونٹ سے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اورعالمی رینکنگ میں بہتری کا موقع ملے گا۔