ویمنز ایشیاء کپ 28 اگست سے دبئی میں کھیلا جائے گا، قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں جاری

جمعرات 20 اگست 2026 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2026ء) ویمنز ایشیاء کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں کھلاڑی بھرپور انداز میں پریکٹس کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور مشق کی، جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں قادر اکیڈمی کی بوائز ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ بھی کھیلا، جس کا مقصد ایشیاء کپ سے قبل کھلاڑیوں کی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ترجمان کے مطابق ویمنز ایشیاء کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ویمن ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔