طارق فضل چوہدری کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کوخراجِ عقیدت

جمعرات 20 اگست 2026 19:53

طارق فضل چوہدری کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کوخراجِ عقیدت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر)کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، قومی وقار اور فرض کی ادائیگی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی، شجاعت اور فرض شناسی کی ایسی لازوال مثال قائم کی جو ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر )کی 55 ویں برسی کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم شہدا ہماری قومی طاقت اور حوصلے کی علامت ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،اللہ تعالی راشد منہاس شہید سمیت تمام شہدائے وطن کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں