شدید بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، پی ڈی ایم اے

جمعہ 21 اگست 2026 11:33

شدید بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ریکارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) شدید بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کالا باغ میں پانی کی آمد 4 لاکھ 25 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے،دریائے سندھ میں تربیلا، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہائوو نارمل سطح پر ہے،ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہائو معمول پر ہے جبکہ نالہ پلکھو وزیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ نارووال نالہ بسنتر اور نالہ اک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 72 فیصد بھر چکا ہے،بارشوں کا چھٹا سپیل 21 اگست تک جاری رہے گا،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔