ایبٹ آباد،نیو تحصیل بلڈنگ میں ریونیو دربار،شہریوں کے مسائل کے فوری حل کی ہدایات

جمعہ 21 اگست 2026 14:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں ریونیو دربار منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی نے کی۔

(جاری ہے)

ریونیو دربار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریونیو سمیت متعلقہ محکموں سے وابستہ اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں،ضلعی افسران اور ریونیو حکام نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ اہلکاروں کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں،اس موقع پر تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران بھی موجود تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوام کو بروقت اور بہتر سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ریونیو درباروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :