مقبوضہ کشمیر میں نظر بندیاں ، پابندیاں بھارتی پالیسی کا حصہ ہیں، میر واعظ عمر فاروق

جمعہ 21 اگست 2026 23:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمرفاروق نے اپنی بار بارنظر بندی اور جامع مسجدسرینگر میں وعظ و تبلیغ اور جمعہ نما ز جمعہ سے روکنے پر بھارتی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ ریاستی پالیسی کا حصہ دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ، جنہیں انتظامیہ نے دو ہفتوں کے بعد جامع مسجد جانے کی اجازت دی ،نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میںکہا کہ پابندیا ں عائد کرنے والے شایدجامع مسجد کی اہمیت اور اسکی تاریخ کو نہیں جانتے ، مسجد کے منبر نے نسل در نسل لوگو ںکی تعلیم و تربیت کرنے اور معاشرے کو مہذہبی و اخلاقی خطوط پر تشکیل دینے میںاہم کردار ادا کیا ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ یہ مسجد ہر مشکل وقت میں لوگوں کی آواز بنی ہے، ان کے خدشات کو بیان کیا ہے اور ان کی خواہشات کی وکالت کی ہے ۔ میروعظ نے کہا کہ وہ مشکلات او ر مصائب کے باوجود اپنے آبا و اجداد کی میراث کو آگے بڑھاتے رہیںگے۔