پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل لیول تھری پروگرام میں داخلے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 21 اگست 2026 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2026ء) پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل لیول تھری پروگرام میں داخلے کے لیے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ (PGET) کی رجسٹریشن کے حوالہ سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سینٹرل انڈکشن پالیسی (CIP) کے تحت پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل لیول تھری پروگرام میں داخلے کے لیے پوسٹ گریجویٹ انٹری ٹیسٹ (PGET) کی رجسٹریشن 23 اگست سے شروع ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیسٹ ایک ہی وقت لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں منعقد ہوگا۔ ٹیسٹ اکتوبر کے آخری ہفتے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِاہتمام ہوگا۔یہ ٹیسٹ جنوری 2027 کی لیول تھری انڈکشن کے لیے پاس کرنا لازمی ہوگا اور لیول تھری پروگرامز کے داخلوں میں اس کی ویٹیج 75 فیصد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :