ڈپٹی کمشنر کی بوئی میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات

جمعہ 21 اگست 2026 20:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت تحصیل بوئی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں شہریوں نے صحت،تعلیم،لائیو اسٹاک،انفراسٹرکچر، ریلیف اور سماجی بہبود سے متعلق مسائل اور شکایات پیش کیں،ضلعی انتظامیہ سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے جبکہ دیگر معاملات پر متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے جلد کارروائی اور پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت اور موثر سرکاری خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :