مقبوضہ کشمیر،''این آئی اے'' نے ضلع اسلام آباد میں 2مقامات پرچھاپے مارے

ہفتہ 22 اگست 2026 14:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے آج ضلع اسلام میں دومقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائی عمل میںلائی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس اہلکاروںکے ہمراہ ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک کمپلیکس کی تلاشی لی ۔ تحقیقاتی ادارے کی ْٹیم نے فورسز اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے ڈورو کے گائوں کریری میں بھی تلاشی کی کارروائی کی۔چھاپوں کے حوالے سے مزیدتفصیلات کاانتظارہے۔