ایس ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ سے جرگہ ممران کی ملاقات

پیر 24 اگست 2026 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ خان سے ڈی پی او آفس شانگلہ میں جرگہ ممبران نے ملاقات کی ۔ پیر کو ترجمان شانگلہ پولیس کے مطابق جرگہ ممبران نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پورے گاؤں کا ایک شخص کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کے باعث مذکورہ شخص کی جانب سے مبینہ طور پر بے جا مداخلت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ خان نے جرگہ ممبران کا مؤقف غور سے سنا اور ایس ڈی پی او الپوری احسان اللہ اور ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کرکے حقائق کی روشنی میں میرٹ پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی بھی فریق کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید واضح کیا کہ ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کا قانون اور میرٹ کے مطابق حل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔