آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 24 اگست 2026 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

کل (منگل کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

بعداز دوپہر شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان ،لاڑکانہ اور دیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان سبی 31، بارکھان 23، گلگت بلتستان:سکردو05، گوپس 03، بابوسر02،خیبر پختونخوادیر01، سندھ: لاڑکانہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،تربت ،دالبندین42 ،نوکنڈی اور بہاولنگر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔