وینزویلا کی تیل کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی

منگل 25 اگست 2026 10:32

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) وینزویلا میں تیل کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے، جو فروری 2019 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ملک کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نےسرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں کہاکہ ہنگامی حالات کے باوجود ہماری تیل کی پیداوار رکی نہیں۔ آج یہ یومیہ 12 لاکھ 30 ہزار بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جو فروری 2019 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :