چین نے لانگ مارچ-6سی راکٹ کے ذریعے 7 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے

منگل 25 اگست 2026 10:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) چین نے منگل کو لانگ مارچ-6سی کیریئر راکٹ کے ذریعے 7 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے۔شنہوا کے مطابق راکٹ نے بیجنگ وقت کے مطابق منگل کی صبح 11 بجکر 21 منٹ پر شمالی چین کے صوبہ شانشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہو کر تمام سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

لانچ سینٹر کے مطابق، یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کی 665ویں پرواز تھی۔ ■

متعلقہ عنوان :