سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کااجلاس

جمعرات 27 اگست 2026 16:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز محمد فہد، ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا ندیم، پی ایم یو سپورٹس کے افسران جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کےمطابق اجلاس میں پنجاب انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس کی بحالی کی سکیم کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا کہ لاہور میں 3 انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس ہونے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ایونٹس سے قبل پنجاب انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کمپلیکس کی تزئین و آرائش کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا اور ٹینس کھیل کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس ایونٹس میں دنیا کے معروف ٹینس کھلاڑی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس کے افسران نے پنجاب انٹرنیشنل ٹینس کمپلیکس کے بحالی پروگرام کے حوالے سے شرکا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔