ممنوعہ دوا کا استعمال: ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹرپرپابندی عائدکردی

آصف خان نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے ایجنسی اور آئی سی سی کے ساتھ معاہدے کے تحت سزا قبول کی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اگست 2026 19:01

ممنوعہ دوا کا استعمال: ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے متحدہ عرب امارات ..
دوبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 اگست ۔2026 ) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف خان پر ممنوعہ دوا کے استعمال پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کرکٹر کا 8 ستمبر 2025 کو ہونے والے آﺅٹ آف کمپیٹیشن ڈوپنگ ٹیسٹ میں مِسٹرولون کے میٹابولائٹ کی موجودگی پر ٹیسٹ مثبت آیا تھا. آصف نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.

(جاری ہے)

1 کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور آئی سی سی کے ساتھ معاہدے کے تحت سزا قبول کی پابندی کا اطلاق 8 ستمبر 2025 سے ہوگا اور 7 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی آصف 8 اکتوبر 2026 سے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرسکیں گے . فیصلے کے مطابق مسابقتی کرکٹ میں واپسی 8 دسمبر سے ممکن ہوگی پابندی سے قبل کے عرصے کے انفرادی نتائج بھی منسوخ کردیے گئے ہیں آصف نے 2022 میں ڈیبیو کے بعد متحدہ عرب امارات کے لیے 38 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں.