امریکی خاتون دس ڈالر کے لاٹری ٹکٹ پر5لاکھ ڈالرکا انعام جیت گئی

خاتون اپنے والد کے لیے لاٹری ٹکٹ خریدنے گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ خود پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اگست 2026 19:20

امریکی خاتون دس ڈالر کے لاٹری ٹکٹ پر5لاکھ ڈالرکا انعام جیت گئی
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 اگست ۔2026 ) ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے والد کے لیے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے گئی اور خودپانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا رپورٹ کے مطابق ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے والد کے لیے لاٹری ٹکٹ خریدنے گئی لیکن خوش قسمتی سے وہ خود پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئیں. خاتون نے ایک اسٹور سے اپنے والد کے لیے اسکریچ آف ٹکٹ خریدا اور اس کے ساتھ اپنے لیے 10 ڈالر کا کیش منی ٹکٹ بھی لے لیا ٹکٹ کھرچنے پر ان نے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خوشی سے کچھ دیر کے لیے بالکل خاموش ہو گئی والد اگرچہ اپنے ٹکٹ سے بڑا انعام نہ جیت سکے لیکن بیٹی کی کامیابی پر خوش ہیں.

متعلقہ عنوان :