وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گوجرانوالہ پہنچ گئے ، 24/7میگا نادرا سنٹر کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان جلد باری آ جاتی ہے، انتظار نہیں کرنا پڑتا،شہریوں کا نادرا میگا سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار نادرا سنٹر آنے والے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کی جائے اور تمام معلومات فراہم کی جائیں،وفاقی وزیرداخلہ، بعض شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس، فوری ازالے کیلئے احکامات دیئے

جمعرات 27 اگست 2026 20:46

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گوجرانوالہ پہنچے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے 24/7میگا نادرا سنٹر کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نادرا میگا سنٹر میں پاسپورٹ کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔وزیر داخلہ شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے فردا فردا ملے اور شناختی کارڈز بنوانے کے عمل بارے دریافت کیا۔

شہریوں نے نادرا میگا سنٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے بتایا کہ نادرا سنٹر میں جلد باری آ جاتی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑتا۔وزیر داخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے بھی ملے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نے انفارمیشن ڈیسک کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سنٹر آنے والے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کی جائے اور تمام معلومات فراہم کی جائیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے بعض شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس لیا اور فوری ازالے کے لیے احکامات دیئے۔انہوں نے کہا کہ نادرا میگا سنٹر میں رش کے باوجود عملہ اچھے طریقے سے مینج کر رہا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو کام کے سلسلے میں بار بار نادرا سنٹر نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :