پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور بجلی بحران کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، عبد الواسع
ہڑتال آئینی اور جمہوری حق ہے، جب حکمران عوام کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ نہیں کرتے تو عوام اپنی آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی
منگل 1 ستمبر 2026 19:30
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مفتی مراد احمد، جنرل سیکرٹری محمد علی، واجد علی شاہ ایڈووکیٹ، ریاض علی شاہ، عتیق احمد خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
عبدالواسع نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں، حکومت رواں مالی سال میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1676 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کرکے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام پر مزید ٹیکس اور لیوی عائد کرنے کے بجائے اپنے اخراجات اور شاہانہ مراعات کم کرے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج اور دھرنا ملک بھر میں جاری ہے۔ گزشتہ 16 روز سے مختلف علاقوں میں دھرنے دیے جا رہے ہیں جبکہ اب تقریبا 18 سے 19 اضلاع میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ چترال سے کراچی تک مختلف مقامات پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔عبدالواسع نے کہا کہ ملک اس وقت پٹرول، بجلی، معاشی صورتحال اور امن و امان سمیت مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے حکومت کو اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرنے چاہئیں۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مزدور اور غریب طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے جبکہ دوسری جانب حکمران طبقے کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ عبد الواسع نے کہا کہ سرکاری افسران، بڑے افسران، جرنیلوں، ججوں اور وزرا کو پٹرول کی مختلف سہولیات اور کوٹے حاصل ہیں، جبکہ عام آدمی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ برداشت کر رہا ہے۔عبد الواسع نے کہا کہ صوابی کی مختلف تاجر تنظیموں نے 3 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔مزید قومی خبریں
-
چیچہ وطنی: ریسکیو 1122 ساہیوال نے اگست2026 میں 9857 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
-
ڈینگی کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کےلئے سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی مزید موثر بنائی جائے، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ
-
جعلی ویزوں و پروٹیکٹر سٹیکرز بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب، 305 پاکستانی پاسپورٹس برآمد، ملزم گرفتار،ایف آئی اے
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیسکو کے چیف انجینئر ڈیویلپمنٹ حبیب الرحمان خان مروت کی ملاقات
-
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی
-
لاہور: جیب تراشی کی وارداتوں میں 9 فیصد ریکارڈ اضافہ
-
لاہور: 6 سالہ بچی پر تشدد اور زیادتی کی کوشش پر ملزم گرفتار
-
دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن عبید کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے،طارق فضل چوہدری
-
ٴْکم عمر بچے کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنا رضامندی کے باوجود چائلڈ ابیوزہوگا،لاہورہائیکورٹ
-
جیکب آباد میں گریڈ 1 تا 4 کی نوکریاں بھی ’’برائے فروخت‘‘
-
میر رضا کیس، ایدھی رضاکاروں اور نرسری ملازمین کے بیانات، لاش ملنے کی جگہ پر کمیشن کے اہم سوالات
-
گورن سندھ سے شہزادہ قصی وجیہ الدین کی قیادت میں بوہری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، باہمی محبت و خدمات کو خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.