پنجاب بھر میں 1365 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1552 زخمی

بدھ 2 ستمبر 2026 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1365ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں636افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔916معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 865ڈرائیوز،73کم عمرڈرائیور، 493مسافراور207پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ260ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت305متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان105حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر یفیصل آباد99حادثات میں 110متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1565متاثرین میں 1237مرد اور328خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں278افراد کی اوسط عمر18سال سے کم805افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ482زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1465موٹرسائیکلز،97آٹورکشے،118کاریں،23وین،07مسافر بسیں،29ٹرک اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔