شاہراہ فیصل اور ریڈ زون کی بیوٹی فیکیشن صفائی اور تزئین آرائش کے اقدامات

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیٹی قائم

بدھ 2 ستمبر 2026 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) کمشنر کراچی کی ہدایت پر ریڈ زون اور شاہراہ فیصل کو خوبصورت بنانے صفائی ستھرای تزئین آرائش کرنے اور روڈ سائڈ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بلدیہ عظمی ٹاون میونسپل کارپوریشنز کے تعاون سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔کراچی انتظامیہ نے ریڈ زون اور شاہراہ فیصل پر فٹ پاتھوں سڑکوں اور سروس روڈز پر صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے لیئے مطلوب بہتری کا کام کرنے کے لئے موجودہ صورتحال کا سروے مکمل کر لیا ہے۔

بدھ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ٹاون میونسپل ایڈ منسٹریشنز کے میونسپل کمشنرز اور اداروں اورا افسران نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مینجنگ ڈائریکڑ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اورمیونسپل کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہ فیصل پر دو افسران کی نگرانی میں بہتری کا کام کیاجاے گا ایف ٹی سی سے کارساز تک شاہراہ فیصل پر خوبصورتی کے کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اقرا جنت کریں گی جبکہ کارساز سے ائر پورٹ تک شاہراہ فیصل پر بہتر ی اور تزئین و آرائش کے کاموں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد رابعہ؛سید کریں گی۔

فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ افسران پر مشتمل واٹس اپ گروپ بنایا جاے گا جس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ابرار جعفر، اسسٹنٹ کمشنرز ہیڈ وارٹرز اقرا جنت اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سید، متعلقہ سب ڈویثرنز کے اسسٹنٹ کمشنرز ٹاونز میونسپل کمشنرز اور متعلقہ ضلع کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شامل ہوں گے۔اجلاس میں شاہراہ فیصل پر کچرہ اوپن مین ہولز فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ روڈ سائڈ تجاوزات کے خاتمہ مختلف عمارتوں کے سامنیfacade کے حصہ کی صفائی اور ان کی رنگ و روغن کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اقرا جنت نے تصاویر کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے ایف ٹی سی سے کارساز تک بیوٹی فیکشن اور بہتری کے کاموں کے لئے نے ایک سو سے زائد کاموں کی نشاندہی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد رابعہ سید نے کار ساز سے ائر پورٹ تک شاہراہ فیصل پر مطلوبہ کاموں کے لئے ایک سو پچاس سے زائد کاموں کی نشاندہی کی ہے فیصلہ کیا گیا کہ بہتری اور تزئین و آرائش اور روڈ سائڈتجاوزات کے خاتمہ سمیت بہتری کے کاموں کو ہر ممکنہ کو ایک ہفتہ میں مکمل کیا جاے گا اجلا س میں بعد ازاں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا جایگا اورمزید بہتری کی منصوبہ بندی کرکے شاہراہ فیصل کو مزید بہتراور خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

۔ دریں اثنا کمشنر کراچی کی زیر صدرت ریڈ زون کی خوبصورتی اور تزیین و ارائش کے اقدامات کا جائ زہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز احمد مرتضی نے بتایا کہ مجموعی طورپر سول لائنز میں تین ماڈل روڈز پر بیوٹیفیکشن کا کام کیا جاے گا جن میں بوٹ بیسن سے بلاول چورنگی، دعا چورنگی سے ڈولمن چورنگی، اور شان سرکل سے بوٹ بیسن تک شاہراہ شامل ہیں.. بوٹ بیسن سے بلاول چورنگی روڈ ( خیابانِ سعدی)، پر پہلے ہی کام شروع کیا جا چکا ہے بلدیہ عظمی کے تعاون سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا شان سرکل پر دونوں اطراف کے فٹ پاتھ کی بہتری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے لئے میڈین بیلٹ کی صفائی ہو چکی ہے، یہاں شجرکاری بھی کی جاے گی جس کے لئے اقدامات کئے جائیں گے پروامینیڈ (Promenade)، دعا چورنگی بیچ لگڑی.. بیچ پارک اور ان کی بھی صفائی کا کام کر لیا گیا ہے تاہم سیوریج نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔