مانسہرہ، لاپتہ آئرش کوہ پیما کی لاش جنگلات سے مل گئی

بدھ 2 ستمبر 2026 23:11

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2026ء) مانسہرہ کی وادی سرن میں لاپتہ آئرش کوہ پیما الیگزینڈر کی لاش پراچہ کٹھہ کے جنگلات سے مل گئی، ریسکیو ٹیم کی جانب سے لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق الیگزینڈر کی موت کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آئرش کوہ پیما الیگزینڈر اور برطانوی کوہ پیما ایلن ڈیوڈ کوپر 28 اگست کو گلگت بلتستان سے منڈاکچھہ پہنچے تھے، دونوں کوہ پیماؤں نے اسی روز 13500 فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ کی چوٹی سر کرنے کی مہم شروع کی تھی۔پولیس کے مطابق برطانوی کوہ پیما ایلن ڈیوڈ کوپر 3 روز قبل بحفاظت منڈاکچھہ واپس پہنچ چکے ہیں۔دونوں دوستوں نے الگ الگ راستوں سے نیچے پہنچنے کی شرط لگائی تھی۔

متعلقہ عنوان :