کمشنر کراچی کی زیر صدارت شہر کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے اجلاس
بدھ 2 ستمبر 2026 19:39
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہ فیصل پر دو افسران کی نگرانی میں بہتری کا کام کیاجاے گا ۔
ایف ٹی سی سے کارساز تک شاہراہ فیصل پر خوبصورتی کے کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز اقرا جنت کریں گی جبکہ کارساز سے ائر پورٹ تک شاہراہ فیصل پر بہتر ی اور تزئین و آرائش کے کاموں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد رابعہ سید کریں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ افسران پر مشتمل واٹس اپ گروپ بنایا جاے گا جس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی ابرار جعفر، اسسٹنٹ کمشنرز ہیڈ وارٹرز اقرا جنت ،اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سید، متعلقہ سب ڈویثرنز کے اسسٹنٹ کمشنرز ٹائونز میونسپل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شامل ہوں گے۔اجلاس میں شاہراہ فیصل پر کچرا، اوپن مین ہولز ، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ،روڈ سائیڈ تجاوزات کے خاتمہ مختلف عمارتوں کے سامنے کے حصہ کی صفائی اور ان کی رنگ و روغن کرنے کی ضرورت کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اقرا جنت نے تصاویر کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایف ٹی سی سے کارساز تک بیوٹی فیکشن اور بہتری کے کاموں کے لئے ایک سو سے زائد کاموں کی نشاندہی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد رابعہ سید نے کار ساز سے ائر پورٹ تک شاہراہ فیصل پر مطلوبہ کاموں کے لئے ایک سو پچاس سے زائد کاموں کی نشاندہی کی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ بہتری اور تزئین و آرائش اور روڈ سائیڈتجاوزات کے خاتمہ سمیت بہتری کے کاموں کوایک ہفتہ میں مکمل کیا جائے گا۔بعد ازاں کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا جائیگا اورمزید بہتری کی منصوبہ بندی کرکے شاہراہ فیصل کو مزید بہتراور خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ دریں اثناء کمشنر کراچی کی زیر صدرت ریڈ زون کی خوبصورتی اور تزئین وآارائش کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز احمد مرتضی نے بتایا کہ مجموعی طورپر سول لائنز میں تین ماڈل روڈز پر بیوٹیفیکشن کا کام کیا جائے گا جن میں بوٹ بیسن سے بلاول چورنگی، دعا چورنگی سے ڈولمن چورنگی اور شان سرکل سے بوٹ بیسن تک شاہراہ شامل ہیں۔بوٹ بیسن سے بلاول چورنگی روڈ ( خیابانِ سعدی)، پر پہلے ہی کام شروع کیا جا چکا ہے ،بلدیہ عظمی کے تعائون سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ شان سرکل پر دونوں اطراف کے فٹ پاتھ کی بہتری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے لئے میڈین بیلٹ کی صفائی ہو چکی ہے، یہاں شجرکاری بھی کی جائے گی جس کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پروامینیڈ ، دعا چورنگی بیچ لگژی اوربیچ پارک کی صفائی کا کام بھی کر لیا گیا ہے تاہم سیوریج نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، حنیف عباسی
-
وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان کی مضبوطی، استحکام و خوشحالی ہی بانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
انصاف تک رسائی تیز، عدالتی نظام کو موثر اور جدید بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس
-
وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.