میٹرو بس منصوبہ کے روٹ پر آنے والے درختوں کے ماحولیاتی تحفظ اور ذمہ دارانہ ترقی کے اصولوں کے تحت منتقلی جاری ہے،ترجمان

پیر 7 ستمبر 2026 17:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2026ء) میٹرو بس پروجیکٹ فیصل آباد کے روٹ پر آنے والے درختوں کے حوالے سے ماحولیاتی تحفظ اور ذمہ دارانہ ترقی کے اصولوں کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ ہارٹیکلچر ایجنسی فیصل آباد کے ترجمان محمد کبریا کے مطابق منصوبے کے دوران موجودہ درختوں کو محفوظ بنانے اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے درختوں کی منتقلی کے لیے ٹری ٹرانسپلانٹیشن اور ماحولیاتی انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس روٹ پر آنے والے 795 مختلف مقامی درختوں کو مختلف مناسب مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ روٹ میں آنے والے دیگر 150درختوں کو سرکاری طریقہ کار کے مطابق نیلام کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ درختوں کی منتقلی کا مقصد ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ساتھ شہر کے سبز ورثے اور ماحولیاتی توازن کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ درختوں کی منتقلی اور دیگر سرگرمیاں مقررہ حکومتی معیارات اور ماحولیاتی رہنما اصولوں کے مطابق انجام دی جا رہی ہیں۔