Live Updates

حکومت قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم اور ناقابل عمل تجاویز پروضاحت کرے گی. احسن اقبال

تجاویز پرمتعلقہ اداروں سے رائے لے کر 3 دن میں مذاکرات کا دوسرا راﺅنڈ کریں گے. وفاقی وزیرمنصوبہ بندی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 7 ستمبر 2026 21:21

حکومت قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم اور ناقابل عمل تجاویز پروضاحت کرے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 ستمبر ۔2026 ) حکومتی مذاکراتی ٹیم نے جماعت اسلامی کی قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم اور ناقابل عمل تجاویز پر وضاحت کی یقین دہانی کرادی ہے اسلام آباد میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے دفتر میں جماعت اسلامی اور حکومتی وفود کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق مذاکرات ہوئے.

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی جبکہ دیگر ارکان میں فراست شاہ ، نصر اللہ رندھاوا ودیگر شامل تھے حکومتی وفد کی قیادت احسن اقبال نے کی جبکہ دیگر ارکان میں سینیٹر رانا ثناءاللہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل تھے وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیٹرولیم لیوی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر تبادلہ خیال کیا گیا. احسن اقبال نے جماعت اسلامی کے وفد کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر کہا کہ حکومت قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم اور ناقابل عمل تجاویز پر وضاحت کرے گی انہوں نے کہا کہ تجاویز پر متعلقہ اداروں سے رائے لے کر 3 دن میں مذاکرات کا دوسرا راﺅنڈ کریں گے.

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات