کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، آگ اچانک لگی یا لگائی گئی، تحقیقات سے اصل وجہ سامنے آئے گی، مرتضیٰ وہاب

منگل 8 ستمبر 2026 17:20

کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، آگ اچانک لگی یا لگائی گئی، تحقیقات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2026ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں اپنے دفتر میں آتشزدگی کے واقعے پر کہا ہے کہ آگ اچانک لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، اس کی اصل وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔آتشزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا ٹاسک چیف فائر آفیسر کو دے دیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی۔

میئر کراچی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ان کا دفتر جل گیا ہے، تاہم ان کے پاس کوئی فائل دستخط شدہ حالت میں موجود نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق وہ فائلوں پر دستخط کرنے کے بعد انہیں متعلقہ افسران کے دفاتر بھجوا دیتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ ہمیشہ الزام تراشی سے گریز کرتے ہیں، اس لیے اب یہ الزام نہیں لگایا جانا چاہیے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی ریکارڈ جل گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دفتر جلنے کے بعد کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کام نہیں کریں گے، وہ شہر میں نکل کر عوامی مسائل کا جائزہ لیتے رہیں گے اور عارضی دفتر میں بیٹھ کر معمول کے سرکاری امور انجام دیں گے۔واضح رہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس میں گزشتہ روز آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کے دفتر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، فائر بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تھا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :