خصوصی افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، بچوں کا ہاتھ تھام کر انہیں روشن مستقبل کی طرف لے جانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر
منگل 8 ستمبر 2026 19:41
(جاری ہے)
ان بچوں کا ہاتھ تھام کر انہیں تعلیم، خود اعتمادی اور روشن مستقبل کی طرف لے جانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،انہیں سہولیات اور مواقع فراہم کرکے معاشرے کا مفید و فعال حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
سماعت سے محروم بچوں کو ہیئرنگ ایڈز کی فراہمی ان کی تعلیم، شخصیت سازی اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی گفتگو اور سپیچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں، ان سے زیادہ سے زیادہ بات چیت کریں، انہیں معاشرتی سرگرمیوں میں شامل کریں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور معاونت فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ مناسب توجہ، تعلیم اور مواقع ملنے کی صورت میں خصوصی بچے نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں معاشرے اور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ خصوصی تعلیم کے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ اس موقع پر مقامی مخیر شخصیت ضیاء احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماعت سے محروم بچوں کو پہلی مرتبہ آواز سننے کے قابل ہوتے دیکھ کر انہیں دلی خوشی اور اطمینان محسوس ہوا۔ہیئرنگ ایڈز کی فراہمی کے موقع پر بچوں اور ان کے والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ بعض والدین جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔ والدین نے بچوں کے لئے اس خصوصی اقدام پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق اور مخیر شخصیت ضیاء احمد کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈرون کیمروں سے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار
-
ڈرون کیمروں کی مدد سے سول لائنز میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون، 13ملزمان گرفتار
-
ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے ایمیننس سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا‘وزیرتعلیم
-
اورنگی میں جعلی سرکاری دستاویزات بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب، 7 ملزمان گرفتار
-
ْکسی کو سنے بغیر اسکا سیلز ٹیکس نمبر بند کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ لاہورہائیکورٹ
-
شوہر نوٹس نہ دے تو بھی بیوی یونین کونسل کو طلاق کی اطلاع دے سکتی ہے‘ لاہورہائیکورٹ
-
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات عوام کے تحفظ کے بجائے سیاسی سرگرمیاں دکھائی دیتی ہیں،دانیال چوہدری
-
گورنر خیبرپختونخوا سے فلاح آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت علی کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دے دی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا جمرود میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اوکاڑہ ، 200 روپے کے تنازع پر سعودیہ پلٹ نوجوان قتل، مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.