وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 9 اکتوبر 2026 15:32

وزیراعلیٰ پنجاب  نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2026ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سے متعلق اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر ڈسٹرکٹ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا ریسورس پلان طلب کر لیا۔

اجلاس میں مزید 20اضلاع میں پی ایچ اے کے قیام کیلئے جنوری 2027کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 10اضلاع میں پی ایچ اے فنکشنل ہے جبکہ11اضلاع میں بھی نئی پی ایچ اے قائم کر دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر تحصیل، شہر اور گاں کی سطح تک مرحلہ وار شجرکاری اور پھولدار پودے اگانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ دوسرے فیز میں پنجاب کی ہر تحصیل میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔

اجلاس میں پی ایچ ایز کیلئے 2820ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ہر ضلع میں ایم ڈی، ڈائریکٹر اور ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کیا جائے گا۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے زیرا نتظام ہر ضلع میں سستے پودے فراہم کرنے کے لئیان ہاس نرسری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہر ضلع میں قائم ان ہاس نرسری سے شجرکاری اور موسمی پھولوں کیلئے پودے اگائے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے موسم کے مطابق پھولدار پودے اگانے کیلئے ماہانہ پلان مرتب کرنے کا حکم دیا اور پی ایچ اے فوڈ کورٹ کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں پی ایچ اے سٹاف اور گاڑیوں کی یکساں برانڈنگ متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر خالی جگہ پر درخت اور پھول اگانے کی ہدایت کی اور پی ایچ اے افسروں کیلئیکے پی آئی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سی کیٹگری کے تمام پارک بحال کر دیئے گئے۔ہر پی ایچ اے کو بہتراربن آٹ لک،پارکس کی خوبصورتی، گرین بیلٹ کی بحالی کا ہدف دے دیا گیا۔موسم اور سیزن کے مطابق ہر ضلع میں سٹینڈرڈ پلانٹیشن اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔خیابان جناح میں بوگن ویلہ اور عطا بخش روڈ پر بامبو اور دیگر روڈز پر املتاس کے درخت لگائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں میری گولڈ کی تینوں اقسام کے رنگا رنگ پھول اگائے جارہے ہیں۔ گھروں میں کام کرنے والے پی ایچ اے سٹاف کی آفس واپسی کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔صوبہ بھر کے ہر شہر میں یکساں ڈیزائن کے پلانٹر اور گملے رکھے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر شہر، ہر قصبے اور ہر گاں کودرختوں پودوں سے سجا اور پھولوں سے مہکتا دیکھنا چاہتی ہوں۔ شجرکاری نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا کار ثواب بھی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچائوکا ذریعہ بھی۔