گورنرخیبرپختونخوا کا جمرود میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعہ 9 اکتوبر 2026 15:32

گورنرخیبرپختونخوا کا  جمرود میں  دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔گورنر نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔