چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا کی وائس چانسلرسرگودہا یونیورسٹی کے اعزاز میں تقریب

بدھ 9 ستمبر 2026 17:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2026ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا عباس حیدر گوندل کی جانب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس سیال کے اعزاز میں جمخانہ کلب سرگودھا میں تقریب اور پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا شہزاد آصف خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم، چیئرمین بورڈ عباس حیدر گوندل، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر قیصر عباس سیال، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان،چیف کمشنر ایف بی آر نورین یعقوب، ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعیداللہ گوندل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوشل سروسز ارشد احمد وٹو، ایڈیشنل کمشنرز ایف بی آر رائے ناہید،ظفر، جمال جسرا، ڈائریکٹر جنرل نادرا کاشان احمد، ایکسین اریگیشن امام بخش اور ابوالحسن نقوی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سمیت دیگر افسران، ماہرین تعلیم اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ڈاکٹر قیصر عباس سیال کی بطورِ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا تعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔ شرکا نے ان کی قیادت میں یونیورسٹی کی علمی، تحقیقی اور انتظامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر قیصر عباس سیال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا کردار معاشرے کی ترقی اور نوجوان نسل کی مثبت سمت میں رہنمائی کے لیے نہایت اہم ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ اعزاز ڈاکٹر قیصر عباس سیال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، جبکہ شرکا کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی۔