ہری پور، ٹی ایم اے غازی کی جانب سے صفائی ستھرائی و روڈ کلیئرنس آپریشن جاری

جمعرات 10 ستمبر 2026 15:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب کی نگرانی میں ٹی ایم اے غازی کی جانب سے سب ڈویژن غازی میں صفائی ستھرائی اور روڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہری پور کے مطابق مہم کے دوران مختلف پبلک ویٹنگ شیڈز، عوامی واش رومز، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کی گئی جبکہ دیواروں پر موجود غیر ضروری وال چاکنگ کو بھی صاف کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹی ایم اے غازی کے عملے کی جانب سے روڈ کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں سے رکاوٹیں، ملبہ اور غیر ضروری مواد ہٹا کر ٹریفک کی روانی اور عوام کے لیے آمدورفت کو بہتر بنایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غازی نے صفائی اور روڈ کلیئرنس آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور عوامی مقامات کی بہتری کے اقدامات کو موثر اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :