صوابی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

جمعرات 10 ستمبر 2026 19:46

صوابی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) صوابی کے محلہ میرو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو پسپتال ٹوپی منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی قانونی کارروائی شروع کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔