سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت

منظور شدہ لوڈ ،معاہدے سے زیادہ پیدا ہونے والی بجلی کمپنیوں نے سسٹم میں شامل کر لی

جمعرات 10 ستمبر 2026 19:46

سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے برعکس بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے اضافی یونٹس غائب کر دئیے گئے جبکہ منظور شدہ لوڈ اور معاہدے سے زیادہ پیدا ہونے والی بجلی کمپنیوں نے سسٹم میں شامل کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے بعد صارفین کے کریڈٹ پر کٹ لگا دیا گیا۔

صارفین کے کنکشنز کی چیکنگایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر کی گئی جس کے دوران خلاف ضابطہ سینکڑوں صارفین کے کنکشنز کی نشاندہی ہوئی۔ذرائع کے مطابق متعدد صارفین نے کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد اضافی سولر پینلز نصب کیے، جس کے نتیجے میں معاہدے کی مقررہ حد سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی تھی۔ حکام نے ایسے صارفین کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :